کراچی کی کم سن بہنوں نے جشن آزادی کو منایا ایک منفرد انداز میں

کراچی کے علاقے اولڈ مظفر آباد کالونی کی کم سن بہنوں نے 14 اگست منفرد انداز میں منایا اور دوسروں کے لیے اعلیٰ مثال قائم کر دی۔
ملک میں ہر سال یوم آزادی تو سبھی مناتے ہیں. اور اس دن خوب موج اور مستی کرتے ہیں‌. وطن سے محبت کا اظہار وہ نعروں‌سے کریں یا کوئی اور طریقہ استعمال کریں .ایسے ہئ تمام پاکستانی اس دن کو مناتے ہیں.
لیکن کراچی میں رہنے والے تین بہنوں اور ایک بھائی نے سوچا کہ اس بار پاکستان کے یوم آزادی پر کچھ ایسا کیا جائے جس سے کم از کم آس پاس کے لوگوں کو فائدہ پہنچے۔

اس سلسلے میں اولڈ مظفر آباد کی آمنہ نے بہن کے ساتھ مل کر 14 اگست کو علاقے کا کچرا صاف کیا، اس علاقے میں صفائی کا بڑا مسئلہ ہے، اس لیے کم سن بہنوں نے اسی مسئلے کا حل نکالنے کے لیے عملی قدم اٹھایا۔بپاکستانی پرچم کے رنگ میں ملبوس بہنوں نے بڑوں کو سبق دے دیا،اور ایک اچھی مثال قائم کی . بچیوں نے ماسک لگا کر کرونا کے حوالے سے بھی پیغام دیا۔
اور اپنے علاقے کا کچرا صاف کر کے سب سے داد وصول کی

اپنا تبصرہ بھیجیں