ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی باکسنگ سیکھنے کی ویڈیو وائرل

شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں سخی اور صاف دل حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اداکارہ اسرا بیلگیچ کی باکسنگ سیکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ جس پر ان کے مداح ان کو دیکھ کر خوش ہوئے

تفصیلات کے مطابق ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی باکسنگ سیکھنے پہنچ گئیں .اور ان کی باکسنگ سیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، مداحوں کی جانب سے اسرا کی ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے۔ کیونکہ لوگ ان کو پسند بہت کرتے ہیں‌ اس لیے ان کے کسی بھی کام میں‌ان کی تعریف ہی کرتے نظر آتے ہیں‌

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرا بیلگیچ جم میں موجود ٹرینر سے باکسنگ کی تربیت حاصل کر رہی ہیں، دوسری جانب کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے باکسنگ کی ٹریننگ اپنے نئے ڈرامے ’رامو‘ کے لیے لی تھی اور یہ ویڈیو اُسی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کی ہے۔
’رامو‘ جرائم پر مبنی ایک ترکش ڈرامہ ہے جس کی نشریات کا آغاز ترکی میں ہوگیا ہے۔ اپنے اس نئے ڈرامے کے بارے میں‌اداکارہ نے اپنے مداحوں کو بتایا تھا اور ڈرامے کی تفصیلات بھی شیئر کی تھی
شہر انقرہ میں پیدا ہونے والی اسرا بیلگیچ کی پاکستان میں بھی فین فالوونگ میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور مداح اداکارہ کی نئی تصاویر اور پوسٹس پر پسندیدگی کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں‌. ان کی مقبولیت پاکستان میں ان کے ڈرامے ارتغرل کی وجہ سے ہوئی

اپنا تبصرہ بھیجیں