کوئٹہ میں زیر تعمیر پل پر کام کرنیوالے مزدوروں پر دستی بم حملہ،14 افراد زخمی

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زیر تعمیر پل پر کام کرنیوالے مزدوروں پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے ، حملے کے زخمیوں میں 5 مزدور اور2 راہگیربچے شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اسمنگلی روڈ پر دستی بم حملہ ہوا ، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم زیر تعمیر پل پر کام کرنیوالے مزدوروں پر پھینکا گیا۔

پولیس کے مطابق دستی بم حملے کے زخمیوں میں 5 مزدور اور2 راہگیربچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے . جبکہ بم ڈسپوزل ٹیم اسمنگلی روڈ پر جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں