آن لائن ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سمیت سرچ انجن گوگل کی بیشتر سروسز دنیا بھر میں ڈاؤن ہوگئیں تھی
پاکستان، بھارت اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں یوٹیوب کی سروس بری طرح متاثر ہوئی ہے جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
گوگل نے باضابطہ طور پر اپنی سروسز کے دنیا بھر میں متاثر ہونے تصدیق نہیں کی ہے تاہم ویب سائٹس کے ڈاؤن ٹائم یعنی متاثر ہونے پر مسلسل نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک میں یوٹیوب اور جی میل سمیت گوگل کی بیشتر سروسز نہیں چل رہی تھی
We are aware that many of you are having issues accessing YouTube right now – our team is aware and looking into it. We'll update you here as soon as we have more news.
— TeamYouTube (@TeamYouTube) December 14, 2020
دوسری جانب یوٹیوب کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو یوٹیوب کے استعمال میں پیش آنے والی دشواری سے آگاہ ہیں اور اس حوالے سے ٹیمیوں نے فوری طور پر کام شروع کیا .اور اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی
وہیں صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر فوفل کی سروسز کے استعمال میں دشواری کے سامنے کی شکایت کررہے ہیں اور ٹوئٹر پر بھی یوٹیوب ڈاؤن ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ رہا۔
جس کے بعد حکام نے مسئلہ تقریباً ایک گھنٹے میں حل کردیا۔ خرابی کے باعث کروڑوں صارفین کو اپنے اکاؤنٹس کھولنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ رپورٹ کے مطابق خرابی سے متعلق صورتحال بتانے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے ذریعے صرف 10 سے 15 منٹ کے دوران خرابی کے 20 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
بندش سے گوگل کی سبھی سروسز متاثر ہوئیں جن میں جی میل، گوگل ڈرائیور اور اس کی دیگر مصنوعات بھی شامل ہیں، گوگل سرچ پیج عام طور پر کام رہا تھا۔