مہوش حیات کا مطالبہ کیا ہے؟

دنیا کے تنہا ترین ہاتھی کاون کی محفوظ پناہ گاہ کمبوڈیا منتقلی پر ہر پاکستانی کی طرح اداکارہ مہوش حیات بھی خاصی اداس دکھائی دیتی ہیں جس کا اظہار اداکارہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی کیا گیا۔
اداکارہ مہوش حیات نے گزشتہ روز ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ملک جہاں ہم ابھی تک انسانی حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں، جانوروں کے حقوق تو بہت دور کی بات ہے۔
مہوش حیات کی جانب سے سوالیہ لہجے میں مزید لکھا گیا کہ ہم آخر کار غیر ملکی شخصیات کے ملوث ہونے پر ہی کارروائی کیوں کرتے ہیں؟ یہ بہت شرمناک ہے ۔

مہوش حیات نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ تمام جانور آزاد پیدا ہوتے ہیں، اب حکام کوان چڑیا گھروں کو بند کردینا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں