5 ماہ سے بند شادی ہالز کھل گئے

لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند شادی ہالز ساڑھے پانچ ماہ بعد دوبارہ کھل گئے۔

حکومت پنجاب کے اعلامیے کے مطابق شادی ہال مالکان کورونا کے حفاظتی ایس او پیز پرعمل درآمد کے پابند ہوں گے، شادی ہالز میں گنجائش سے نصف افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔ اس سے زیارہ افراد کو شادی میں شرکت کی اجازت نہ ہو گی .اور کوئی بھی شادی کی تقریب رات 10 بجے کے بعد جاری رکھنے کی اجازت نہ ہو گی
شادی ہالز کھلنے کی اجازت ملنے کے بعد ہال مالکان نے تقریبات کے انعقاد کے لیے بکنگ کے ساتھ ساتھ ہالز کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتطامات شروع کر دیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں