ٹک ٹاک کی مشہور جوڑی نے کیا نیا ڈرامہ …..

رحیم یار خان میں بیوی نے فالوورز بڑھانے کیلئے ٹک ٹاک پر شوہر کے حادثے میں جاں بحق ہونے کی جھوٹی ویڈیو وائرل کردی جس سے شہریوں کی بڑی تعداد گھر کے باہر جمع ہوگئی۔ ٹک ٹاک کا مشہور جوڑا مسٹر اینڈ مسز عادل جن کی کافی فین فالوونگ ہے . ان کی بیوی نے ٹک ٹآک پر ویڈیو بنائی اور اسے وائرل کر دیا کہ ان کے شوہر کار حادثے میں‌جاں‌بحق ہو گئے ہیں‌. جس کے بعد قریبی مساجد میں اعلانات کروائے گئے۔
خبر سن کر شہریوں کی بڑی تعداد افسوس کرنے کیلئے ٹک ٹاک اسٹار عادل کے گھر کے باہر پہنچ گئی جب عادل کو زندہ پایا تو شہریوں کے رنگ اڑ گئے جس پر شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جذبات مجروح کرنے پر عادل اور اس کی بیوی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

بعد ازاں عادل کی بیوی نے خود بھی معذرت کی اور کہا کہ انہو‌ں نے جھوٹ بولا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں