لاہور ہربنس پورہ میں کیا خاتون نے مرد پر وار

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خاتون نے آشنا کو گھر بلا کر اس پر وار کیا اور اس شخص کو مردانہ صلاحیت سے محروم کر دیا۔
پولیس کے مطابق ہربنس پورہ میں اقبال نامی شخص کے ایک خاتون ممتاز سے مراسم تھے، خاتون کسی بات پر غصے میں آ گئیں،اور ان میں تلخ کلامی ہوئی . اس نے اقبال کو گھر بلایا اور تیز دھار آلے سے اس کے جسم کا نازک حصہ کاٹ دیا۔

اس زخمی اقبال کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس نے اقبال کی مدعیت میں خاتون ممتاز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں