موٹروے زیادتی کیس میں مرکزی ملزم عابد علی کا کرمنل ریکارڈ سامنے آ گیا

گجرپورہ زیادتی کیس میں مرکزی ملزم عابد علی سے متعلق مزید انکشافات سامنے آگئے ہیں
ایک رپورٹ کے مطابق گجرپورہ لنک روڈ پر خاتون کو بچوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم عابد علی بطور شوٹر کام کرتا رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد علی 4 سے زائد مختلف کیسز میں پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق عابد علی ایک اجرتی قاتل ہے جو 25 ہزار روپے کے لیے قتل کرتا تھا، ملزم بطور شوٹر کام کرتا رہا اور اس کے اشتہاریوں سے رابطے ہیں۔

پولیس نے عابد علی کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ہیں، جس میں سمندری، بہاولپور، نوشہرہ ددرکاں، بہاولنگر شامل ہے .لیکن تاحال ملزم پولیس کی گرفت میں نہیں‌آ سکا
دوسری جانب پولیس نے زیر حراست وقار کے برادر نسبتی عباس کو چھوڑ دیا، عباس کے دو بھائی سلامت اور بوٹا کو بھی تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے
وقار کے برادر نسبتی اور دو بھائیوں کو گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ وقار کی رہائی کا فیصلہ ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں