سردیوں میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کیا ہوں گے؟

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے موسم سرما کے پیشِِ نظر اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 16 اکتوبر سے سنگل شفٹ اسکول پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 8.30 سے دوپہر 1.30 تک کھلے رہیں گے۔
جبکہ جمعے کو اسکول صبح 8.30 سے دوپہر 12.15 تک کھلے رہیں گے۔
دوسری جانب ڈبل شفٹ والے اسکول پیر تا جمعرات اور ہفتہ دوپہر 1.00 سے 4.30 تک جب کہ جمعے کو دوپہر 2 بجے سے سہ پہر 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئے اوقات اگلے سال 31 مارچ تک نافذ رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں