بھارتی اداکار سنجے دت کینسر کے مرض میں مبتلا

بھارتی اداکار سنجے دت کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں‌. جس کی تصدیق خؤد انہوں‌نے کر دی ہے
سنجے دت نے ستمبر میں ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اطلاع دی تھی کہ وہ طبی مسائل کی وجہ سے سوشل میڈیا اور اپنے کام سے کچھ وقفہ لے رہے ہیں۔
سنجے دت کی جانب سے بریک لینے کے اعلان کے بعد ان کی بیماری پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں اور بھارتی میڈیا نے اداکار کے قریبی ذرائع کا حوالہ دے کر ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر دی تھی تاہم سنجے دت یا ان کے اہلخانہ نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔
لیکن اب انہوں‌نے خود کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے اور انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو یہ خبر دی. اور ساتھ ہی سنجے دت نے اپنے پیغام میں بیماری کو جلد شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
بھارتی اداکار نے کہا کہ وہ جلد ہی اپنی آئندہ آنے والی فلم کی شوٹنگ نومبر میں شروع کریں گے۔
انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں سنجے دت اپنے ہیئر کٹ کیلئے سیلون میں موجود ہیں اور انہوں نے کیمرہ اپنے بالوں کی طرف کرتے ہوئے بھنوؤں کی طرف اشارہ کیا اور کہا یہ میری زندگی کا ایک نیا زخم ہے لیکن میں اسے شکست دوں گا اور جلد ہی اس سے باہر آجاؤں گا۔
اس موقع پر سنجے دت نے اپنے ہیئر اسٹائلسٹ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بالوں کا نیا اسٹائل بنانے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
سجنے دت 150 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور اپنی منفرد اداکاری سے انہوں نے ہمیشہ اپنے مداحوں کو اچھا اور معیاری مواد دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں