حآلیہ سروے کے مطابق 34 فیصد پاکستانیوں کے لیے مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ ہے

ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس پاکستان نے نیا سروے جاری کر دیا جس کے مطابق 34 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کو ملک کا سب سے اہم مسئلہ قرار دیا ہے۔
آئی پی ایس او ایس پاکستان کے حالیہ سروے کے مطابق 22 فیصد پاکستانیوں نے بیروزگاری اور 14 فیصد پاکستانیوں نے غربت میں اضافے کو پاکستان کے اہم مسائل کی فہرست میں شمار کیا ہے۔

سروے میں چاروں صوبوں سے بھی عوام نے مہنگائی کی دہائی دی، سندھ سے 32 فیصد، پنجاب سے 35 فیصد، خیبرپختونخوا سے 40 فیصد جب کہ بلوچستان سے 35 فیصد نے مہنگائی کو پاکستان کا نمبر ون مسئلہ کہا۔
جس سے نہ صرف غریب پریشان ہے بلکہ دو وقت کی روٹی کو بھی ترس رہا ہے اور یہ مسئلہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے . جس کو کوئی بھی کنٹرول نہیں کر پا رہا

اپنا تبصرہ بھیجیں