سعودیہ سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی واپس پہنچ گئے

سعودی عرب اور یونان سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی شہریوں کو مختلف پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچا دیا گیا .
یونان سے بے دخل کیے گئے 30 پاکستانیوں کو لے کر پرواز اسلام آباد پہنچ گئی جبکہ مبینہ مجرمانہ حرکتوں میں ملوث سعودی عرب سے ڈی پورٹ 139 افراد ملتان پہنچ گئے۔
اس کے علاوہ برطانیہ سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کو لے کر خصوصی چارٹرڈ طیارہ آج اسلام آباد پہنچے گا۔
برطانیہ کی جانب سے ڈی پورٹ کیے گئے 43 افراد کو پاکستان واپس بھیجا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں