اداکارہ نمرہ کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دلچسپ ویڈیو شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نمرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر طیارے میں ہنگامی حالت کے دوران کیا کرنا چاہئے خوبصورت انداز میں بیان کرکے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نمرہ خان ایئرہوسٹس کی طرح سر پر دوپٹہ اوڑھے بتارہی ہیں کہ ہنگامی حالت میں جہاز سے نکلنے کے 8 راستے ہیں۔

اداکارہ نے لب کشائی نہیں کی صرف اشاروں میں سمجھاتی رہیں اور کس وقت بھاگنا ہوتا اور جہاز رکنے سے قبل سیٹ سے نہیں اٹھنا یہ سب نمرہ نے مزاحیہ انداز میں بیان کیا۔ اور اشاروں‌میں ہی سب کو سب کچھ سمجھا دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں