حضرت بابا فرید کے عرس میں عام لوگوں کا داخلہ ممنوع

پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے 778 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا تاہم پولیس نے مزار کو جانے والے تمام راستے سیل کر دیے ہیں

پولیس کے مطابق مزار بابا فرید کے اردگرد کاروباری سرگرمیاں اور مارکیٹیں بند کر دی گئی ہیں اور عرس کی تقریبات میں عام لوگوں کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔ لہٰذا عرس کی تقریبات کے دوران راستے سیل رہیں گے۔
ذرائع محکمہ اوقاف پنجاب کے مطابق عرس بابا فرید کی تقریبات کا سلسلہ 10محرم الحرام تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کا مزار عام زائرین کیلئے کھول دیا گیا۔
محکمہ اوقاف کے مطابق کورونا وائرس کےبعد مزار کو 14 مارچ سے بند کر دیا گیا تھا تاہم ماسک پہنے بغیر کسی کو بھی درگاہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں