کیا پاکستان سے ٹڈی دل کا خاتمہ ہو گیا ہے ؟

پاکستان میں اس وقت کہیں پر بھی ٹڈی دل موجود نہیں تاہم اگلے ماہ راجسھتان کے راستے ٹڈیوں کا غول حملہ کرسکتا ہے۔

وفاقی محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے ڈپٹی چیف پائلٹ کیپٹن محمد زمان چیمہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں اس وقت کہیں بھی ٹڈی دل موجود نہیں ہے تاہم اگلے ماہ ٹڈی دل راجھستان کے راستے بھارت سے پاکستان میں داخل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹڈیوں کا افریقہ کی جانب یہ واپسی کا سفر ہوگا، ٹڈیوں کےممکنہ حملے سے نمٹنے کی مکمل تیاریاں کرلی گئی ہیں اور فضائی اسپرے کے بعد محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کا طیارہ اس وقت سندھ کے علاقے تھرپارکر میں موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں