لاہور کے زمان پارک میں ڈکیتی کی واردات

لاہور کی زمان پارک میں چور نے گھر کا خوب صفایا کیا . اور گھر والوں‌ کی غیر موجودگی میں‌ ایک گھر سےایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان چوری کر لیا

پولیس کے مطابق متاثرہ فیملی سیر وسیاحت کےلیے ایبٹ آباد گئی ہوئی تھی کہ اس دوران نامعلوم چور نے اویس مجید نامی شہری کے گھر سے سے ایک کروڑ 30 لاکھ مالیت کے زیورات، لیپ ٹاپ اور قیمتی گھڑیوں سمیت دیگر سامان چوری کر کے فرار ہوگئے۔
متاثرہ شہری کے مطابق اس کی فیملی سیر کے لئے ایبٹ آباد گئی تھی، چور واش روم سے گھر میں داخل ہوئے۔
پولیس اور دیگر تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے ہیں۔ اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں