مروہ زیادتی و قتل کیس کے دونوں ملزمان کے فنگر پرنٹس میچ کرگئے

کراچی: مروہ قتل و اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں گرفتار ملزمان کے فنگر پرنٹس میچ کر گئے ہیں
ذرائع کے مطابق مروہ کے کپڑوں اور ملزم فیضو کے گھر کے بیڈ سے سیمپلز لیے گئے تھے جس کی فنگر پرنٹس میچنگ رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں جگہوں سے لیے گئے سیمپلز میچ کر گئے ہیں اور دونوں ملزمان پہلے ہی اعتراف جرم کر چکے ہیں۔
ذرائع کےمطابق پولیس حکام کو صرف ڈی این اے رپورٹس کا انتظار ہے جس کے ملتے ہی ملزمان کی گرفتاری ظاہر کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : مروہ زیادتی کیس: 2 ملزمان گرفتارجن میں کچرا چننے والا بھی شامل
ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزم فیضو مروہ کے گھر کے سامنے رہتا ہے اور درزی کا کام کرتا ہے جب کہ دوسرا ملزم عبداللہ کچرا چنتا ہے اور افغانی ہے، فیضو نے مروہ کو اغوا کیا اور اپنے گھر کی چھت پر لے گیا تھا جہاں دونوں ملزمان نے گھر کی چھت پر ہی مروہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق مروہ کی لاش جس کپڑوں میں لپٹی ملی وہ فیضو اپنی دکان سے لایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں