اسلام آباد اور سندھ کے بعد پنجاب میں بھی پولی تھین بیگز پر پابندی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور سندھ کے بعد پنجاب میں بھی پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے
پنجاب میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولی تھین بیگز ماحولیاتی آلودگی کا سبب ہیں۔ جس کے بعد عدالت نے پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس کا استعمال روکنے پر سختی سے عمل کرانے کا حکم بھی دیا۔

اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی پولی تھین بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جا چکی ہے جب کہ سندھ حکومت بھی پولی تھین بیگز پر پابندی عائد کر چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں