اسلام آباد کے ڈی چوک پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا جاری

اسلام آباد کے ڈی چوک پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنا آج چوتھے روز میں داخل ہو گیا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مطالبات کی منظوری کے لیے 3 راتیں کھلے آسمان تلے گزار دیں اور ان کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے۔

صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز رخسانہ انور کا کہنا ہے چاہتے ہیں کہ جلد حکومت کے ساتھ مذاکرات طے پا جائیں، مطالبات نہ مانے گئے تو دھرنا جاری رہے گا۔
رخسانہ انور نے بتایا کہ وزارت صحت نے مذاکرات کے لیے بلایا ہے، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب امجد بھٹی مذاکرات کریں گے۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز تنخواہوں میں اضافے، مستقل ملازمت اور انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنے کے مطالبے پر اسلام آباد میں دھرنا دے رہی ہیں۔ اور اپنے مطالبات کو منوانے کے لیے احتجاج کررہی ہیں
گزشتہ روز دھرنے میں 3 لیڈ ی ہیلتھ ورکرز بیہوش ہوئی

اپنا تبصرہ بھیجیں