جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر گرفتار

جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے بتایا کہ علی وزیرکو پشاور آرکائیوز ہال سے نکلتے وقت گرفتارکیا گیا۔

علی وزیر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ضمانت قبل ازگرفتاری بھی کرا چکا ہوں،معلوم نہیں کیوں گرفتارکیا جا رہا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علی وزیرکوسندھ پولیس کی درخواست پرگرفتارکیاگیا، علی وزیر کو کراچی منتقل کیا جائےگا۔ علی وزیرپرکراچی میں نفرت انگیز تقریرکرنےکا مقدمہ درج ہے۔ ان کو فی الحال ایسٹ کینٹ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور محمدعلی گنڈا پور نے بتایا کہ علی وزیرکےخلاف کراچی میں مقدمہ درج ہے،سندھ پولیس کی ٹیم پشاور آئی ہے، علی وزیرکی گرفتاری میں ہم نے سندھ پولیس کی مدد کی، قانونی تقاضے پورے کرکے علی وزیر کو سندھ پولیس کےحوالےکیاجائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں