پی ڈی ایم نے جلسے اور ریلیوں کو شیڈول بنا دیا

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن سے قبل جلسے اور ریلیاں نکالنے کا نیا شیڈول تیار کرلیا ہے۔
پی ڈی ایم ریلیوں کے مجوزہ شیڈول پر رکن جماعتوں سے رائے مانگ لی گئی ہے، پی ڈی ایم کی پہلی ریلی 24 دسمبر کو بہالپور میں ہوگی۔
شیڈیول کے مطابق پی ڈی ایم 24 دسمبر کو بہاولپور میں ریلی منعقد کرے گی ۔ پی ڈی ایم کا بے نظیر بھٹو کی برسی پر 27 دسمبر کو لاڑکانہ میں جلسہ ہو گا۔ 29 دسمبر کو مردان اور 2 جنوری کو سرگودھا میں ریلی ہوگی۔ پی ڈی ایم کی 4 جنوری کو مالاکنڈ اور 9 جنوری کو سیالکوٹ میں ریلی ہوگی۔

پی ڈی ایم کی بنوں میں 12 جنوری اور 16 جنوری کو تھرپارکر میں ریلی ہوگی . 19 جنوری کو فیصل آباد اور 23 جنوری کو خضدار میں ریلی ہو گی۔ پی ڈی ایم کی 26 جنوری کو ژوب میں ریلی ہو گی۔
اس کے علاوہ پی ڈی ایم نے حکومت کو مستعفی ہونے کیلئے 31 جنوری تک کی مہلت دی ہے جس کے بعد اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں