کورونا کے باعث متعدد نامور شخصیات جان کی بازی ہار گئی ،جن میں سینئر صحافی طارق محمود بھی شامل

پاکستان میں جان لیوا کرونا وائرس کی دوسری لہر اب تک ہزاروں افراد کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے، جن میں ملک کی نامور سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات بھی شامل ہیں. ان میں اب سینئرصحافی طارق محمود بھی شامل ہو گئے ہیں . جو کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق سینئرصحافی طارق محمود کچھ عرصے سے اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے، حالت تشویشناک ہونے کے باعث وہ وینٹی لیٹرز پر تھے، جہاں آج وہ انتقال کرگئے۔وہ کئی ملکی اخبارات اورنشریاتی اداروں سے وابستہ رہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سینئر صحافی طارق محمود ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ طارق محمود ملک ایک زیرک اور منجھےہوئے رپورٹر تھے۔

اس سے قبل چودہ نومبر کو نجی ٹی وی سے وابستہ سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری بھی کرونا کے باعث انتقال کرگئے تھے، ارشد وحید چوہدری نیشنل پریس کلب کےسینئر نائب صدر بھی تھے
بارہ نومبر کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ علالت کے باعث انتقال کرگئے تھے، اسی روز سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے، راجہ پرویز اشرف کے کوویڈ 19 میں مبتلا ہونے کی تصدیق ان کے صاحبزادے نے ٹوئٹ کے ذریعے کی جو بعد ازاں کرونا وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ بارہ نومبر کو ہی سابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں