چالان پہ چالان، یہ ماجرا کیا ہے؟

لاہور میں ٹریفک پولیس نے چالانوں کی سنچری مکمل کرنے والا رکشہ پکڑا لیا. ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسی ہی ایک کارروائی کے دوران ٹریفک وراڈن نے وطین چوک ڈیفنس میں ایک رکشے کو روک کر چیک کیا تو اس کے خلاف 100 ای چالان نکلے جو مختلف اوقات میں سیف سٹی کے کیمروں سے کیے گئے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ 100 چالانوں کے نادہندہ رکشے کے کاغذات اب قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں