کراچی میں شہری کو لوٹنے کے لیے گندے پانی میں گرادیا گیا

کراچی کی کورنگی اسٹریٹ پر شہری کو لوٹنے کے لیے انوکھی واردات کی گئی اور شہری کو گندے پانی میں گراکر لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں 2 موٹرسائیکل سوار اسٹریٹ کرمنلز نے موٹرسائیکل سوار شہری کو سیوریج کے پانی میں گراکر اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا۔ شہری کو جب گندے پانی میں دھکا دیا گیا تو وہ خؤد کو سنبھال نہ سکا اور گر گیا . کراچی میں یہ واقعہ 13 اگست کو پیش آیا لیکن تاحآل اس پر پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی . جبکہ دونوں ملزمان کے چہرے سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں