ماسک لگائیں اور چہرے کے تاثرات بھی دکھائیں

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں تمام تر لوگوں نے ایک نیا طرز زندگی اپنا لیا ہے جس میں ماسک اور سینیٹائزر کو ایک اہم چیز تصور کیا جا رہا ہے۔ اور اس کا استعمال کیا جا رہا ہے . اسی لیے اس میں روز بروز نئی جدت بھی آ رہی ہے . تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کی طرف متوجہ ہوں اور اس کو اپنائیں
وبا سے بچنے کے لیے ماہرین صحت کی جانب سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک کا لازمی استعمال کرنے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔

اب یہ ماسک بات چیت کے دوران سب سے بڑی رکاوٹ سمجھا جا رہا ہے کیونکہ ماسک لگانے والے شخص کے چہرے کے تاثرات کو سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے اگر اس نے ماسک لگایا ہو ا.اس کی بات بھی کوئی دوسرا نہیں سمجھ سکتا اور نہ ہی اس کے چہرے کے تاثرات کو سمجھ سکتا ہے

اس ہی مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے حال ہی میں ایک ایسا ماسک تیار کیا گیا ہے جس کو لگانے کے بعد آپ وائرس سے محفوظ بھی رہیں گے اور یہ ماسک گفتگو کے دوران رکاوٹ بھی پیدا نہیں کرے گا۔
سی ایل آئی یو کے نام سے تیار کیا جانے والا یہ خاص ماسک ہونٹوں کے پاس سے ٹرانسپیرنٹ ہے یعنی جب کوئی بھی شخص یہ ماسک لگائے گا تو اس شخص کا منہ اور اس کے تاثرات صاف نظر آئیں گے۔
سوشل میڈیا پر اس ماسک کو خوب سراہا جا رہا ہے اور لوگوں کا ماننا ہے کہ اس ماسک کو استعمال کرنے کے بعد گفتگو کے دوران پیش آنے والی رکاوٹیں ختم ہو سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں