شوہر نے بیوی پر حملہ کرنے والی شارک پر ہی حملہ کر دیا

آسٹریلیا میں ایک شخص نے اپنی بیوی پر حملے کے لیے آنے والی تین میٹر لمبی شارک پر چھلانگ لگا دی اور اپنی بیوی کو اس کے شکار سے بچایا . شوہر اس وقت تک اسے مکے مارتا رہا جب تک شارک اس کی بیوی کو چھوڑ کر بھاگ نہیں گئی۔
نیو ساؤتھ ویلز کے شیل ساحل پر 35 سالہ چانٹل ڈوئیل سرفنگ سے لطف اٹھا رہے تھے کہ ایک شارک نے اچانک ان کی بیوی پر حملہ کر دیا۔
ڈوئیل نے سرفنگ بورڈ چھوڑ کر شارک پر چھلانگ لگا دی اور بیوی کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔

ڈوئیل اس وقت تک شارک کو مکے مارتا رہا جب تک شارک اس کی بیوی کو چھوڑ کر بھاگ نہ گئی، شارک کو بھگانے کے بعد ڈوئیل نے اپنی اہلیہ کو ساحل تک پہنچنے میں مدد کی
مسز ڈوئیل کو ساحل پر موجود لوگوں نے ڈاکٹروں کے آنے سے پہلے ابتدائی طبی امداد دی، ان کے دائیں پیر میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔
مسز ڈوئیل کو سرجری کے لیے نیو کاسل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ حکام کے مطابق حالیہ مہینوں میں اس ساحل پر شارک کا یہ تیسرا سنگین حملہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں