کس عمر کے بچے کو رات کتنے بجے بستر پر لیٹ جانا چاہیے؟

امریکا کی خاتون ٹیچر نے بچوں کی عمر کے حساب سے انہیں رات کو سونے کا ایک وقت بتا دیا . جس سے بچوں‌کی ماؤں‌ نے اتفاق بھی کیا اور اس پر مثبت ردعمل بھی دیئے
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے ولسن ایلیمنٹری اسکول سے وابستہ خاتون ٹیچر نے بتایا کہ اگر بچے رات کو مکمل نیند لے لیں تو اُن کا دن اچھا گزرتا ہے اور اُن کی صحت بھی اچھی رہتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 7 سال کی عمر کے بچے کو صبح 7 بجے اٹھنا چاہیے اس لیے اُسے رات کو 8 سے 8:15 تک بستر پر لیٹا دینا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ ’دس سال تک کی عمر کے بچے کو صبح ساڑھے 6 بجے نیند سے بیدار ہوجانا چاہیے اس لیے اُسے رات کو زیادہ سے زیادہ 8:30 بجے تک بستر پر بھیج دینا چاہیے‘۔
اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بچوں کے سونے کے ٹائمنگ کا چارٹ بھی جاری کیا،جو یک دم وائرل ہوگیا۔ اور ماؤں کو اس چارٹ‌سے مدد بھی ملی

مزید پڑھیں : گرمیوں میں بھی پرسکون نیند کیسے لی جا سکتی ہے

اُن کا کہنا تھا کہ ’بچوں کی نیند کے حوالے سے میں نے چارٹ بنا کر اپنے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کیا، یہ وائرل ہونا میرے لیے حیران کن ہے مگر خوشی ہے کہ اب اس چارٹ پر کچھ لوگ عمل کریں گے جو اُن کے لیے بہت اچھا اور مددگار ثابت ہوگا‘۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چارٹ وائرل ہونے کے بعد چند والدین اس سے متفق ہوئے اور انہوں نے اسے شاندار کاوش قرار دیا۔

ایک والدہ نے چارٹ سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اس لیے متفق ہوں کیونکہ ہمارے بچوں کا سونے کا وقت یہی ہے اور وہ تقریباً ان ہی وقتوں پر سونے کے لیے لیٹ جاتے ہیں‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’میرے چار بچے ہیں، نیند مکمل نہ ہونے کی وجہ سے پہلے بچے پریشان رہتے تھے مگر پھر ہم نے سونے کا معمول تبدیل کیا جس کے بعد اب وہ بہت خوش رہتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں : گہری اور پرسکون نیند صحت مند زندگی کی ضامن

ایک اور خاتون نے مباحثہ کرتے ہوئے بتایا کہ اگر وہ اپنے بچے کو رات 7 بجے سلانے کے لیے بھیج دیں تو وہ رات کو چار بجے اٹھ جاتا ہے‘۔
بچوں‌کی نیند پوری ہو گی تو ہی وہ اپنا سارا دن اچھے سے گزار سکیں گے . ورنہ وہ سارا دن تھکا تھکا محسوس کریں‌گے اور کسی بھی سرگرمی میں‌بہتر طریقے سے پرفارم نہیں کر سکیں‌گے . اس لیے ضروری ہے کہ بچوں‌کے سونے اور اٹھنے کا وقت مختص‌کریں‌. تاکہ وہ ایک روٹین کے مطا بق چلیں‌
یہ بھی پڑھیں :‌پرسکون نیند نہ آنے کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں