مشہور ٹک ٹاکر پولیس کی حراست میں‌

ہری پور میں ریلوے پولیس نے ریلوے انجن سے ٹکرانے والے ٹک ٹاکر عمر حیات کو گرفتار کرلیا۔ ملزم ٹرین کے انجن سے ٹکرانے کے بعد محفوظ رہا، ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ریلوے لائنوں کے قریب ویڈیو بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ملزم عمر حیات ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے چلتے انجن سے ٹکرا گیا لیکن محفوظ رہا۔
ہری پور ریلوے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے دفعہ 325کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ملزم عمر حیات محلہ افضل آباد ہری پور کا رہنے والا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ ریلوے لائنوں کے قریب ویڈیوبنانے والوں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں کہ نوجوان سیلفی کے شوق میں ٹرین سے جا ٹکرائے ،جس سے جانی نقصان بھی ہوا

اپنا تبصرہ بھیجیں