وزیراعظم نے پی آئی اے سے متعلق اجلاس منگل کو طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے قومی ائیرلائن (پی آئی اے) سے متعلق اجلاس منگل کو طلب کر لیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، سیکرٹری اور ڈی جی سول ایوی ایشن بھی شرکت کریں گے جس میں وزیر اعظم کو قومی ائیرلائن کی کارکردگی اور غیر ملکی ائیرلائن کو روٹ دینے سے متعلق امورپربریفنگ دی جائےگی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے۔
وزیر اعظم کو بتایا جائےگا کہ غیر ملکی ائیرلائن کو روٹ دینے سے پی آئی اے کو مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا جب کہ ارشد ملک پی آئی اے پر پابندیوں کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔ اور وزیر اعظم کو اس حؤالے سے بریف کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں