پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا ٹاکرا آج آکلینڈ میں ہو گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا معرکہ آج ایڈن پارک میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ہوگئی، فوٹو شوٹ میں پاکستانی کپتان شاداب خان اور نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنیر نے شرکت کی
ٹی 20 سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاہینوں کی قیادت کرنے والے شاداب خان نے کہا کہ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کےلیے پر اعتماد ہیں۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنیر کا کہنا تھا کہ تمام لڑکے پُرجوش ہیں لیکن سیریز آسان نہیں ہوگی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کےلیے پاکستان کی پندرہ رکنی قومی کرکٹ ٹیم میں کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، حیدر علی اور سرفراز احمد شامل ہیں۔
محمد حفیظ ،فہیم اشرف، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حسنین، شاہین آفریدی، حسین طلعت، وہاب ریاض، محمد رضوان بھی 15 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں