کراچی میں سردی تو مری میں برف باری کا راج

کراچی میں سردی کا راج برقرار ہے اور رات گئے درجہ حرارت 7 ڈگری ریکارڈکیا گیا۔
دوسری جانب ملکہ کوہسار مری میں پارہ منفی 3 تک گرگیا اور سردی کے باعث پانی پائپ لائنوں میں جم گیا۔
ادھر پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند سے سیالکوٹ موٹروے پر حدنگاہ 50 میٹرسےکم رہ جانے کے باعث بند کردی گئی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک میں دسمبرتا فروری معمول سےکم بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر سے فروری تک ملک میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ جنوری میں بھی جاری رہے گا جب کہ درجہ حرارت بھی معمول سے کم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ دھند پڑنے سے فصلوں کی افزائش اور نقل وحمل متاثر ہوگی، شدید سردی کے دنوں میں ایندھن کی طلب بڑھ جائےگی جب کہ وسط جنوری تک زیادہ اوس پڑنے سے پھلوں اور سبزیوں کی کاشت اور افزائش بھی متاثر ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں