اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس کا مداحوں کے لیے پیغام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے ناقدین کے لیے معنی خیز پیغام جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر آمنہ الیاس نے اپنی نئی تصاویر شیئرکیں اور اُس کے ساتھ ایک شعر بھی لکھا جس میں شخصیت سنورنے کا ذکر ہے۔
اداکارہ نے شعر لکھا کہ ’مخالفت سے میری شخصیت سنورتی ہے، میں جلنے والوں کا کافی احترام کرتی ہوں‘۔
آمنہ الیاس نے یہ پوسٹ 23 گھنٹے قبل شیئر کی جس کو 7 ہزار سے زائد صارفین نے پسند کیا جبکہ کچھ نے اس پر تنقیدی اور کچھ نے حوصلہ افزا تبصرے بھی کیے، جن میں سے اداکارہ نے کسی کا بھی جواب نہیں دیا۔
اداکارہ کو چونکہ گزشتہ دنوں انٹرنیٹ پر بہت زیادہ مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تو یہ پوسٹ انہوں نے ناقدین کے لیے ہی کی ہوگی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 25 نومبر کو اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اسکوٹی چلانے کی کوشش کے دوران گر گئیں تھیں۔ اداکارہ نے بتایا تھا کہ گرنے کا معاملہ ڈرامائی تھا۔ انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں