اداکار فیروز خان کا ٹوئٹر پر معنی خیز پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ مرنے کے بعد لوگ آپ کی گاڑیوں اور اسٹیٹس کو نہیں اچھے کاموں کو یاد رکھیں گے۔
اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جینز اور سوئٹر میں ملبوس اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
فیروز خان نے پوسٹ کے کیپشن میں معنی خیز پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے مرنے کے بعد لوگ آپ کے گھروں اور گاڑیوں کو یاد نہیں کریں گے۔‘
اداکارنے لکھا کہ ’لوگ آپ کو یاد رکھیں گے کہ آپ کس طرح وقت پر ثابت قدمی سے کھڑے رہے،‘ انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک اچھا انسان بنیں، اچھی چیزوں کے شوقین شخص نہ بنیں۔

اداکار نے کچھ عرصہ قبل شوبز چھوڑا اور کہا کہ انہیں اس پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے، جو بھی کام کیا ہے اس پر فخر ہے، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، میرے گھر میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے جس پر خوشی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، مولانا طارق جمیل سے بہت کچھ حاصل کیا، شکر گزار ہوں وہ میرے لیے وقت نکالتے ہیں۔ 6 مارچ کو فیروز خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اپنا یہ پلیٹ فارم صرف اسلام کی ترویج کے لیے استعمال کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں