کسی بھی طرح کی عکس بندی اب مسجدوں اور مزارات میں‌نہیں ہو گی

گزشتہ دنوں بلال سعید اور صبا قمر کی مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کے بعد اب پنجاب کی تمام مساجد اور مزارات پر فلم اور ڈراموں کی ریکارڈنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے
محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے اس پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے اس حؤالے سے بتایا کہ مساجد میں ریکارڈنگ ہوئی تو متعلقہ آفیسرز ذمہ دارہوں گے۔
ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کاکہنا تھا کہ مسجد وزیر خان میں صبا قمر اور بلال سعید کے رقص سے متعلق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو خط لکھ کر کہا گیا ہے کہ اس ریکارڈنگ کو کہیں بھی نشر نہ کیا جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پیمرا مسجد میں رقص کی عکس بندی پر اداکاروں اور پروڈیوسرز کےخلاف کارروائی کرے۔

ڈائریکٹر جنرل اوقاف کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں مسجد وزیر خان کے منیجر سمیت 3 اہلکار ذمہ دارنکلے ہیں جس پر تینوں کو معطل کردیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تینوں اہلکاروں کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں اور اداکاروں سمیت اہلکاروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کرادیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں