پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دو سالوں‌میں‌ مہنگائی میں‌ خوب اضافہ کیا

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دو سال مکمل ہوگئے اور اس دوران مہنگائی میں نمایاں اضافہ ہوا۔ جس سے غریب عوام کی مشکلات میں‌ نہ صرف اضافہ ہوا ہے بلکہ وہ حکومت کو دہائیاں ہی دیتی رہی ہے
پاکستان تحریک انصاف حکومت کے سستی اشیاء کی فراہمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور حکومت نے 2 سال کے دوران مہنگائی میں ہوشربا اضافہ کیا

ادارہ شماریات کے مطابق 2 سال میں آٹے کی فی کلو اوسط قیمت میں 12 روپے اضافہ ہوا جس سے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت میں 331 روپے کا اضافہ ہوا جب کہ 2 سال میں چینی کی اوسط قیمت فی کلو 40 روپے بڑھ گئی۔
جبکہ 2 سال میں دال مسور 38 روپے، دال مونگ 115 روپے، دال ماش 95 روپے، دال چنا 19 روپے، چاول 13 روپے اور دودھ 17 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا۔
اس کے علاوہ چھوٹے گوشت کی قیمت میں184، بڑے گوشت کی قیمت میں 95 روپے اضافہ ہوا۔
2 سال کے اندر آلو کی قیمت ڈبل سے بھی زیادہ ہو گئی اور 2 سال میں 200 گرام چائے 26 اور دہی 17 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں