سشانت سنگھ کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں پاکستانی اداکار کی انٹری ‌

بالی وڈ کے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں مرکزی کردار کے لیے پاکستانی اداکار حسن خان کا انتخاب کر لیا گیا
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار جنہوں نے حآل ہی میں خودکشی کی . اب ان کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی . جس کے لیے پاکستانی اداکار کاانتخاب کیاگیا ہے
سشانت سنگھ کی موت کے حوالے سے بھارت میں تحقیقات جاری ہیں، اس ضمن میں کئی بالی ووڈ شخصیات کے بیانات بھی قلم بند کیے جاچکے ہیں‌. جبکہ کئی ماہ گزر جانے کے باوجود بھی موت کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی۔

سشانت سنگھ کے مداحوں نے اداکار کی خودکشی کا ذمہ دار بالی ووڈ کے بڑے ناموں کو قرار دیا اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ اقربا پروری کی وجہ سے نوجوان اداکار نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا کیونکہ اگر وہ کسی بڑے گھر سے تعلق رکھتے تو انہیں انڈسٹری میں فلمیں یا کام ملتا رہتا۔
اداکارکے مداحوں کے مطالبے پر اُن کی زندگی پر ایمازون ویب سیریز بنانے کا اعلان کیا گیا ہے. لیکن اس فلم کے لیے کسی ہیرو کا انتخاب نہیں کیا گیا تھا مگر اب پاکستانی اداکار حسن خان ان کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کا حصہ بنے گے
اداکار حسن خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی اور سشانت سنگھ کی تصاویر شیئر کی جس میں دونوں ایک جیسا پوز دیتے نظر آرہے ہیں۔

Alhamdulillah got a project which is really close to my heart, playing @sushantsinghrajput ‘s character for @primevideoin ❤️😍#sushantsinghrajput #hasankhan

Posted by Hasan Khan Official on Monday, August 17, 2020

انہوں نے تصدیق کی کہ ’الحمد اللہ مجھے وہ پروجیکٹ مل گیا ہے جوکہ میرے دل کے انتہائی بہت قریب تر ہے کیونکہ میں سشانت سنگھ کا کردار ادا کروں گا‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں