شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا گیا

پولیس نے مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا گیا . محمد صفدر کو نجی ہوٹل سے گرفتار کیا گیا اور ان پر یہ جرم عائد کیا گیا کہ انہوں‌نے مزار قائد پر نعرے لگائے اور مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ بریگیڈ تھانے میں درج ہے اور انہیں گرفتار کرکے تھانہ عزیز بھٹی میں رکھا گیا ہے۔
تھانہ بریگیڈ کی پولیس نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیگی رہنما کو مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ شہر وقاص کی مدعیت میں درج مقدمے میں 200 افراد شامل ہیں جب کہ مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو آج کورٹ میں پیش کرنے کافیصلہ ابھی نہیں ہوا اور ان کی منتقلی کی جگہ سے متعلق ابھی کچھ نہیں بتاسکتے۔ کیپٹن صفدر سے تفتیش کے بعد ہی انہیں کورٹ میں پیش کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ان کے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر ان کے شوہر کو گرفتار کیا ہے
مریم نواز نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنی شوہر کی گرفتاری کی اطلاع دی اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک کی ایک ٹوئٹ بھی شیئرکی۔ ذیشان ملک کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی ،اور ویڈیو میں ہوٹل کے کمرے کا ٹوٹا ہوا لاک دکھایا گیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ جب پولیس اہلکار زبردستی اندر گھسے تو وہ کمرے میں موجود تھیں اور سو رہی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں