سارہ خان اب ٹک ٹاک پر بھی آ گئیں

دنیا کی مقبول ترین فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مقبول ہونے کے بعد شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سارہ خان نے ٹک ٹاک بھی جوائن کرلیا۔ سارہ خان نے ٹک ٹاک جوائن کرنے کا اعلان گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کیا۔

https://www.instagram.com/p/CHryqpTgTst/?utm_source=ig_web_copy_link

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی میک اپ ویڈیو پوسٹ میں سارہ خان نے بتایا کہ اب وہ ٹک ٹاک پر بھی موجود ہیں۔ جب کہ پوسٹ میں سارہ خان کی جانب سے ٹک ٹاک آئی ڈی بھی شیئر کی گئی۔
ٹک ٹاک جوائن کرنے کی تصدیق کے بعد سارہ خان نے مداحوں کے لیے میک اپ ایڈکٹ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک میک اپ ویڈیو بھی شیئر کی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سارہ خان کے فولوورز 50 لاکھ سے زائد ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں