وفاقی وزیر اسد عمر بھی کورونا کا شکار

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور کورونا کی مانیٹرنگ کے لیے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کو بھی کورونا وائرس ہو گیا ہے
اسد عمر نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ انہوں نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کی رپورٹ آنے کے بعد میں نے اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔ امید ہے کہ جلد صحت یاب بھی ہو جاؤ گا اور اپنے کام تب تک گھر سے جاری رکھو گا

اپنا تبصرہ بھیجیں