حنا خواجہ کی اپنی بیٹی کی شادی پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بایات نے اپنی بیٹی کی شادی میں اپنے زبردست ڈانس کی ویڈیو شیئر کردی۔
‘زندگی گلزار ہے’، ‘متاع جان’ اور متعدد ڈراموں میں شاندار اداکاری کرنے والے اداکارہ حنا بایات نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ‘ڈولا رے’ گانے پر رقص کر رہی ہیں۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ کیپشن میں بتایا کہ زندگی کا سب سے انمول لمحہ وہ ہوتا ہے جب آپ کی بیٹی کی شادی ہو رہی ہوتی ہے اور وہ اپنی نئی زندگی کا آغا زکرنے جا رہی ہوتی ہے۔

حنا خواجہ نے اس موقع پر اپنی بیٹی کو دعائیں دینے کے ساتھ ساتھ ان کی آنے والے زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
اداکارہ کی ڈانس کی ویڈیو کو ان کے چاہنے والوں کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری کے ستاروں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ اور ان کی بیٹی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں