رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ادارہ شماریات

قومی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد کم ہوئی ، 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ، 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کےاعداد و شمارجاری کردیے، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد کمی ہوئی ، رواں ہفتے 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ، 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ انڈوں کی فی درجن قیمت میں رواں ہفتے 4 روپے 33 پیسے کا اضافہ اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے لہسن کی فی کلو قیمت میں11 روپے سے زائد کا اضافہ ، چینی کی فی کلوقیمت میں84 پیسے اور دال ماش، کیلا، ایل پی جی گھریلوسلنڈر، مٹن، خشک دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا جبکہ پیٹرول 3 روپے اور ہائی اسپیڈڈیزل 3 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات نے کہا ٹماٹرکی فی کلو قیمت میں30 روپے تک کمی ، آلوکی فی کلو قیمت میں 13 روپے تک کمی اور زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے سے زائد کی کمی ہوئی جبکہ دال مونگ، دال مسور، آٹا اور گڑ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
گزشتہ ماہ (نومبر) میں مہنگائی کی شرح 8.3 فی صد ، اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 8.9 فیصد تھی، جولائی سے نومبر تک مہنگائی کی شرح 8.76 فیصد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں