حمزہ علی عباسی نے CloseAllZoos# کا ہیش ٹیگ استعمال کر لیا ،لیکن کیوں؟

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی بھی پاکستان میں چڑیا گھر بند کرنے کے حق میں بول پڑے۔ ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی نے چڑیا گھر بند کرنے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بھی کہہ چکی ہے کہ چڑیا گھر جانوروں کے لیے حراستی مرکز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی تفریح کے لیے جانوروں کو قید کرنا انتہائی برا اور ظالمانہ فعل ہے، پاکستان کے پاس دنیا میں عزت کمانے اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا ایک موقع ہے کہ جانوروں کو رہا کر کے تمام چڑیا گھروں کو بند کیا جائے۔
اداکار نے سلسلہ وار ٹوئٹ کے ذریعے مزید کہا کہ اگر آپ لوگ میری بات سے اتفاق رکھتے ہیں تو ان کی آواز بنیں جو خود اپنے لیے نہیں بول سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ہیش ٹیگ CloseAllZoos# کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اداکارہ مہوش حیات نے بھی پاکستان میں تمام تر چڑیا گھروں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں