وزیر خارجہ شاہ محًًمود قریشی کا دورہ چین

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئے۔ جس میں وہ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور چین میں ہونے والے “پاک چین اسٹریٹیجک مذاکرات” کے دوسرے دور میں شرکت کریں گے۔

شاہ محمود پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جب کہ چینی وفد کی قیادت چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کریں گے، ان مذاکرات میں پاک چین اقتصادی راہداری فیز ٹو سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا۔

چین روانگی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج میں ایک اہم دورے پر چین روانہ ہو رہا ہوں، دورے سے متعلق کل وزیراعظم سے تفصیلی گفتگو ہوئی، میرا وفد پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت کی سوچ کی عکاسی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ چینی وزیرخارجہ سے ملاقات دونوں ممالک کیلئے مفید ثابت ہوگی۔
پاک چین اسٹریٹیجک مذاکرات کا پہلا دور مارچ میں منعقد ہوا تھا ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کرونا عالمی وبا کے بعد چین کا دورہ کرنے والی پہلی سیاسی شخصیت ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں