مشن امپاسبل 7 کی شوٹنگ کے دوران حادثہ

ہالی وڈ کی ایکشن فلم مشن امپاسبل 7 کی شوٹنگ کے دوران ایک اسٹنٹ غلط ہوگیا جس کے باعث فلم کی شوٹنگ کو روک دیا گیا . اور فلم ساز کو بھاری مالی نقصآن کا بھی سامنا کرنا پڑا
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم کی میکنگ کے دوران ایک اسٹنٹ غلط ہوجانے سے فلم ساز کو 26 لاکھ ڈالر کا بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
برطانیہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مشن امپاسبل 7 کی شوٹنگ تاخیر کا شکار ہوگئی تھی لیکن حال ہی میں پابندیوں میں نرمی کے بعد فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کی گئی ہے۔

مشن امپاسبل میں شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ مین کی مہنگی موٹر سائیکل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔
اسٹنٹ کے دوران ہونے والے حادثے کے بعد فلم کی شوٹنگ کو عارضی طور پر روک دیا گیا .
ذرائع کے مطابق مشن امپاسبل 7 کو 19 نومبر 2021 کو ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کی شوٹنگ میں کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر ہوئی . جو فلم کی ریلیز میں بھی تاخیر کا باعث بنی

اپنا تبصرہ بھیجیں