پاکستان میں کورونا کیسز بڑھنے لگے

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
ٹوئٹر پرجاری بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کورونا وائرس سے یومیہ اموات کی تعداد 12 رہی اور یہ شرح چند ہفتوں پہلے کے مقابلے میں 140 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیزکو نظر انداز کرنےکے نتائج ظاہر ہونے لگے ہیں اور ہم تمام ایس او پیز کو نظر انداز کرکے غلطی کررہے ہیں‌. جس کی بعد میں ہمیں بھاری قیمت اداکرنا پڑ سکتی ہے
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم موجودہ راستہ تبدیل نہیں کرتے تو زندگی اور معاش سے محروم ہو جائیں گے۔ اس لیے احتیاط کریں اور ایس او پیز پر ضرور عمل کریں. تاکہ جلداز جلد اس وبا کو ہرا سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں