اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ مقرر

پنجاب حکومت نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا یک طرفہ کرایہ 40 روپے فی مسافرمقرر کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے
صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ سابق حکومت کے نامکمل منصوبے مکمل کرکے عوام کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں، اورنج لائن میٹرو ٹرین کسی کا ذاتی یا سیاسی منصوبہ نہیں، عوام کے پیسوں سے بننے والے منصوبے صوبے کی ملکیت ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ایسے منصوبوں کی تکمیل کی پالیسی پر کاربند ہے اور تحریک انصاف عوام کو معیاری سفری سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، اورنج لائن میٹروٹرین کو لاہور کے شہریوں کی سہولت کیلئے مکمل کیا گیا ہے۔ اور اب جلد اس کا آغاز بھی کر دیا جائے گا .تاکہ لوگ جلد از جلد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں