ماڈل آمنہ الیاس کی اپوزیشن پر کڑی تنقید

ماڈل آمنہ الیاس ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی فعال نظر آرہی ہیں اور سماجی مسائل پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ اب انہوں نے سیاست میں ہونے والی گہما گہمی پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے

آمنہ الیاس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کے مزار قائد پر نعرے بازی پر تنقید کرتی نظر آئیں۔

ماڈل آمنہ الیاس نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ’سیاست اور گٹر میں کوئی فرق نہیں رہا، یہ کیپٹن صفدر قائد اعظم محمد علی جناح کی قبر پر جا کے نعرے لگا رہے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ دے رہے ہیں عزت قائد کو؟ مجھے ایک بات بتائیں کہ کیا یہ لوگ اپنے والدین کی قبر پر جا کر بھی ایسی ہی حرکتیں کرتے ہیں، اسی طرح شور مچاتے مجمعہ اکھٹا کرتے ہیں صرف اپنے مفاد کے لیے؟‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’مریم نواز، بلاول بھٹو یہ بنیں گے ہمارے لیڈرز جو جلسوں میں جا کر انڈے اور ٹماٹروں کے ریٹ بتاتے ہیں، اس میں ناکامی ان کی نہیں ہے اس میں ناکامی ہماری حکومت کی ہے، ہماری حکومت جو اپنے قائد کی محافظ نہیں بن سکتی وہ اور کسی کی کیا حفاظت کرے گی‘۔

ماڈل نے اپنے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ ’میں حکومت سے گزراش کرتی ہوں کہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت ایکشن لیں تاکہ کوئی عام انسان ہو یا سیاست دان وہ دوبارہ ایسا کرنے کی جرآت نہ کرے، انہیں کوئی حق نہیں ہے کہ وہ ہمارے قائد کی توہین کریں ‘۔
ان کی سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی اس پوسٹ پر لوگوں کے ملے جلے ردعمل آ رہیے ہیں‌. کوئی ان کی اس بات سے متفق ہے تو کوئی نہیں .

اپنا تبصرہ بھیجیں