پی آئی اے نے اپنی پروازوں کا مینیو تبدیل کر لیا

قومی ائیر لائن پی آئی اے نے دوران پرواز مسافروں کو دیے جانے والے کھانے کے مینیو میں تبدیلی کردی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام پروازوں کے دوران گرم مشروبات پیش کرنے پر پابندی لگا دی گئی جس کے بعد اب مسافروں کو پرواز میں پہلے سے بند ٹھنڈے مشروبات پیش کیے جائیں گے جب کہ اندرون ملک پروازوں میں صرف ڈبے میں پیک شدہ ٹھنڈے مشروبات پیش کیے جائیں گے۔

ترجمان کےمطابق سعودی عرب سیکٹر کے لیے اسنیکس، کلب سینڈوچز، چکن پیٹیز، ایک کیلا اور مفن پیش کرنےکا فیصلہ کیا گیا اور سعودی سیکٹر سے واپسی کی پرواز پر کلب سینڈوچز، چکن پیٹیز، ایک کیلا اور بسکٹ پیش کیے جائیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ کابل اور خلیجی ممالک کی پروازوں میں صرف ہلکی پھلکی غذائیں یعنی اسنیکس پیش کیے جائیں گے۔
مسافروں کے حفاظتی اقدامات کے تحت کھانے کی سروس میں تبدیلی کی گئی ہے اور پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو ارشد ملک نے کھانے کی سروسز میں تبدیلی کی منظوری دی جس کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں