رابی پیرزادہ کا خادم رضوی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

سابقہ پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کے فولورز نے ہمیشہ میرے بارے میں اچھا لکھا ہے اور ہر اچھے کام میں مجھے سپورٹ کیا ہے۔ رابی پیرزادہ نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم رضوی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں رابی پیر زادہ نے کہا کہ ’خادم حسین رضوی صاحب کی اچانک وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا، انہوں نے اس ملک اور دین کی بھلائی کے لیے جو کچھ بھی کیا اللہ انہیں اس کا اجر دے اور جنت میں ان کے درجات بلند فرمائے، ان کے فالورز نے ہمشہ میرے بارے میں اچھا لکھا ہے اور ہر اچھے کام میں مجھے سپورٹ کیا ہے۔‘‘
ان کے علاوہ ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے فرد نے ان کی موت پر دکھ اور غم کا اظہار کیا . اور ان کے لیے دعا کی
گزشتہ روز تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کےسربراہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے۔ اہلخانہ کے مطابق خادم حسین رضوی کو گزشتہ چند روز سے بخار تھا۔ جو ان کی وفات کا باعث بنا

اپنا تبصرہ بھیجیں